رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس

گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 3631 ارب روپے ہو گیا، ایک سال میں 344 ارب کا اضافہ

گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 3631 ارب روپے ہو گیا، ایک سال میں 344 ارب کا اضافہ
فائل فوٹو: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی عمارت — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

اسلام آباد: ملک میں گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بھی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ ایک سال کے دوران اس میں 344 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور 30 جون 2026 تک مجموعی حجم 3631 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریری تفصیلات کے مطابق 30 جون 2025 کو گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 3288 ارب روپے تھا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس قرضے میں تاخیر سے ادائیگیوں پر عائد 1783 ارب روپے کا سرچارج بھی شامل ہے، جو مجموعی مالی بوجھ کا ایک بڑا حصہ ہے۔

ذخائر کی تفصیلات

قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گیس کے قابل حصول ذخائر کا مجموعی حجم 68 ہزار 803 ارب مکعب فٹ بتایا گیا ہے، جن میں سے 48 ہزار 140 ارب مکعب فٹ گیس کی پیداوار ہو رہی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان میں خام تیل کے قابل حصول ذخائر کا مجموعی حجم 1378 ملین بیرل ہے، جبکہ ان میں سے 1102 ملین بیرل خام تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔

یہ تفصیلات توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم اور ملک کے تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق صورتحال کو نمایاں کرتی ہیں۔