چمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصول

چمن: کیسکو چمن کی جانب سے بجلی کے واجبات کی بروقت وصولی اور صارفین کو ادائیگیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی جاری کوششوں کے سلسلے میں آج پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم چلائی گئی، جس کے دوران بڑے نادہندگان سے تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار روپے کے واجبات وصول کیے گئے۔
کیسکو حکام نے بجلی صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بل مقررہ وقت پر جمع کروائیں اور بجلی کے غیر ضروری استعمال اور بجلی چوری سے اجتناب کرتے ہوئے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں۔
حکام نے زور دیا کہ واجبات کی بروقت ادائیگی اور بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال سے فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کی کوششوں میں مدد مل سکتی ہے۔
کیسکو چمن کی جانب سے واجبات کی وصولی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے آگاہی اور ریکوری مہم جاری رہے گی۔ صارفین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ باہمی اشتراک اور ذمہ داری کے احساس کے ذریعے بجلی کی بہتر فراہمی اور عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











