رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نا اہل قرار

امام الحق اور محمد رضوان ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نا اہل قرار

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

پی سی بی کے قواعد کے تحت فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانا لازمی ہے، تاہم امام الحق اور محمد رضوان کے محکموں کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ رپورٹس پی سی بی کو موصول نہیں ہوئیں۔

پریزیڈنٹ ٹرافی کا آغاز کل سے راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور میں ہو رہا ہے۔ امام الحق نے او جی ڈی سی ایل کی بطور کپتان پی ٹی وی کے خلاف میچ میں قیادت کرنا تھی، جبکہ شان مسعود کی عدم موجودگی میں محمد رضوان نے پہلے راؤنڈ میں سوئی گیس کی قیادت سنبھالنی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایک جانب دونوں کرکٹرز کے خلاف انکوائری جاری ہے، جبکہ دوسری جانب ڈومیسٹک کرکٹ سے باہر ہونے کے بعد ان کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

پی سی بی نے تمام کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں کم از کم پانچ، پانچ میچز کھیلنا لازمی قرار دے رکھا ہے۔ ایسے میں امام الحق اور محمد رضوان کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے