پشاور اسکول سانحہ: ایف آئی آر میں نامزد افراد کی تعداد 4 ہو گئی، ملزمان فرار

پشاور: پشاور اسکول سانحے کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں نامزد افراد کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکول مالک کے ساتھ مزید چار افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق نامزد ملزمان اسکول مالک کے پارٹنر تھے۔ ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔ چاروں ملزمان کی گرفتاری اور بیانات لینے کے بعد کیس آگے بڑھے گا۔
واضح رہے کہ دیر کالونی اسکول سانحے میں ٹیچرز سمیت 35 بچے جاں بحق ہوئے۔











