جامشورو: سڑک حادثے میں جاں بحق لڑکی کے ورثا کا پوسٹ مارٹم میں اعضاء نکالنے کا الزام

جامشورو: گزشتہ روز سڑک حادثے میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے بعد ورثاء نے ڈاکٹر پر پوسٹ مارٹم کے دوران لڑکی کے اعضاء نکالنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کے مطابق پوسٹ مارٹم اصولوں اور قوانین کے مطابق کیا گیا اور اعضاء نکالنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لڑکی رات کو حادثے میں فوت ہوئی تھی اور اس کی لاش صبح پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی۔
واضح رہے کہ سندھ یونیورسٹی کے سامنے انڈس ہائی وے پر گزشتہ رات یہ حادثہ پیش آیا تھا۔











