رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

تامیرات ٹولا نے بیجنگ میراتھن جیت کر نیا کورس ریکارڈ قائم کر دیا

تامیرات ٹولا نے بیجنگ میراتھن جیت کر نیا کورس ریکارڈ قائم کر دیا
فائل فوٹو: ایتھوپیائی ایتھلیٹ تامیرات ٹولا — تصویر: بشکریہ runnersworld.com

بیجنگ: ایتھوپیا کے اولمپک چیمپئن تامیرات ٹولا نے 2026 بیجنگ میراتھن جیت کر نیا کورس ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 3 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا اور سابقہ ریکارڈ تقریباً 4 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔

اس سے قبل بیجنگ میراتھن کا ریکارڈ کینیا کے میتھیو کپکوئچ کسوریو کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 2:07:06 کا وقت درج کرایا تھا۔

دوڑ میں ایتھوپیا کے رنرز نے تینوں پوزیشنیں اپنے نام کیں۔ مختار ادریس نے 2 گھنٹے 4 منٹ 34 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ ادانے کبیدے گبرے نے 2 گھنٹے 5 منٹ 10 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

35 سالہ تامیرات ٹولا اس سے قبل 2024 پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔

خواتین کی میراتھن میں ایتھوپیا کی اینچینالو ڈیسی جینا نے 2 گھنٹے 20 منٹ 36 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے اپنا اعزاز برقرار رکھا۔

منتظمین کے مطابق اس سال شرکت کے لیے 2 لاکھ 65 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی، تاہم شرکا کی تعداد 32 ہزار تک محدود رکھی گئی۔ دوڑ کا آغاز تیانانمن اسکوائر سے ہوا اور اختتام بیجنگ اولمپک پارک میں ہوا۔

موضوعات: