رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 22° / 11°فجر 05:23ظہر 12:16عصر 16:10مغرب 17:47عشا 19:08
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 6 رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمعایران کشیدگی کے خدشات: برینٹ خام تیل 116 ڈالر سے اوپر، چھ ماہ کی بلند ترین سطحایران پر حملہ بہترین فیصلوں میں سے ایک، دوبارہ ضرورت پڑی تو یقینا کروں گا: ٹرمپپاکستان کا تائیوانی ائیر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپسپنجاب میں چھوٹے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلاننوشکی گرلز کالج حملہ: دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزمخالق آباد کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ، مسافر محفوظنیتن یاہو کی جماعت کا عرب جماعتوں پر انتخابی دھاندلی کا الزام، تحقیقات کا مطالبہالیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کو بلدیاتی انتخابی عمل سے الگ رکھنے کا فیصلہخواجہ آصف کا فضل الرحمٰن کو جواب: تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ زیر بحث نہیں تھااحسن خان کی گلوکاری: ثانیہ سعید کے ساتھ ڈرامے کا ساؤنڈ ٹریک وائرلڈرامے مٹی دے باوے کا مشہور منظر بھارتی کریئیٹر کی ویڈیو میں دہرایا گیا

بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس

بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس

بلوچستان ہائیکورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کو صرف عدالتوں کے بجائے شہریوں کی ضروریات کے گرد مرکوز کرنا ہوگا، سائلین کو انصاف کے حصول کے لیے عدالتی اداروں میں غیرضروری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ذریعہ ہے جبکہ انصاف اصل مقصد ہے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال انصاف کی فراہمی کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بینچ اور بار کے باہمی تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہو سکتیں، اصلاحات کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں محدود وسائل اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، عوام کو بروقت اور آسان انصاف کی فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔