رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامنیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھی

سیکرٹری داخلہ پنجاب: ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانون سازی اور تادیبی کارروائیاں ناگزیر

سیکرٹری داخلہ پنجاب: ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانون سازی اور تادیبی کارروائیاں ناگزیر

لاہور: عالمی یومِ خوراک کی مناسبت سے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور PAFDA ONE Initiative کا افتتاح کیا۔

تقریب میں وائس چیئرپرسن پفڈا بورڈ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ اعجاز چیمہ، ڈی جی پفڈا ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، سینئر مینجمنٹ اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحت مند اور متوازن خوراک سے متعلق آگاہی اور بہتر غذائی انتخاب کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے شرکاء کے ہمراہ ورلڈ فوڈ ڈے کا کیک کاٹا اور شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

ملاوٹ کے خلاف اقدامات

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے عالمی فوڈ سیفٹی قوانین پنجاب میں لاگو کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانون سازی اور مؤثر تادیبی کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پفڈا حکومتِ پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جہاں عالمی معیار کے جدید آلات کے ذریعے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے 16 ارب روپے کی لاگت سے عالمی معیار کی پفڈا لیبارٹریز کو فعال کیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پفڈا کو ساؤتھ ایشیا کی معیاری ریفرنس لیب کا درجہ حاصل ہوگا اور اس کی لیبارٹریز سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کے عوام مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں خوراک، ادویات اور کھاد کے معیار کو یقینی بنانا اور ملاوٹ کا خاتمہ ان کا مشن ہے۔ کھیت سے دسترخوان تک اور دوا سے عوام تک معیار کی یقین دہانی کا مربوط نظام قائم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے نوجوان سائنسدانوں سے کہا کہ وہ پوری محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انسانی جانوں، ادویات، فصلوں اور مویشیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈی جی پفڈا ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ادارے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ناقص غذا، بھوک اور غربت کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ خوراک کی اہمیت اور متوازن غذا کی فراہمی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

اسی مناسبت سے پفڈا فوڈ سائنس لیبارٹری نے صحت اور غذائیت سے متعلق آگاہی کیمپ بھی لگایا۔

موضوعات: