کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت محکمہ ایریگیشن اور صحت کی پروگریس ریویو میٹنگ

سبی: کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت محکمہ ایریگیشن اور محکمہ صحت کی پروگریس ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں دونوں محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اور مجموعی کارکردگی، جاری منصوبوں، محکمانہ سرگرمیوں اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔
محکمہ ایریگیشن کے جاری ترقیاتی منصوبوں، آبپاشی سے متعلق امور اور مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ محکمہ صحت کے حوالے سے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں دستیاب سہولیات، جاری اقدامات اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے امور زیرِ غور آئے۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں اور محکمانہ سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے، کام کا معیار یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی کے باقاعدہ جائزے کا مقصد محکمانہ امور میں بہتری، مسائل کا بروقت ازالہ اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر سبی ڈویژن کی جانب سے ڈویژن کے تمام محکموں کی کارکردگی کا مرحلہ وار جائزہ لیا جا رہا ہے اور تمام محکموں کی پروگریس ریویو میٹنگز ون بائی ون روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











