رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

ژوب میں ایک ماہ کی خصوصی صفائی مہم، تین ٹیمیں تشکیل؛ نالیوں میں کچرا پھینکنے والے دکانداروں کو وارننگ

ژوب میں ایک ماہ کی خصوصی صفائی مہم، تین ٹیمیں تشکیل؛ نالیوں میں کچرا پھینکنے والے دکانداروں کو وارننگ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ژوب: ضلعی انتظامیہ ژوب اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی صفائی مہم جاری ہے، جو اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ژوب جہانگیر خان کی نگرانی میں چلائی جا رہی ہے۔

مہم کے دوران آج بابو محلہ، این-50 کمال خان چوک تا شاہین چوک، چائنا روڈ، جیل روڈ اور نیو آبادی نزد شیخان ٹاؤن میں مین نالیوں، شاہراہوں اور گلیوں کی صفائی کی گئی اور سڑکوں کے اطراف جمع کچرا ہٹایا گیا۔

صفائی کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بیک وقت مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں؛ ان میں سے ایک ٹیم کو بند اور گندگی سے بھری نالیوں کی صفائی کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ نکاسیٔ آب بہتر ہو اور پانی جمع ہونے کے مسائل کم ہوں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہم پورا ایک ماہ جاری رہے گی۔

انتظامیہ کے مشاہدے کے مطابق مین شاہراہوں پر واقع بعض دکانوں سے کوڑا کرکٹ براہِ راست مین نالیوں میں پھینکا جا رہا ہے، جس سے نالیاں بند ہو جاتی ہیں۔ ایسے دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر نے صفائی ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی ہدایت کی۔ انتظامیہ نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں، کیونکہ شہر کو صاف رکھنے کی ذمہ داری صرف انتظامیہ یا میونسپل کمیٹی کی نہیں بلکہ تمام طبقات کی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: