رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

گوادر گرامر اسکول میں ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب، طلبہ کے سائنسی ماڈلز اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم

گوادر گرامر اسکول میں ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب، طلبہ کے سائنسی ماڈلز اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: گوادر گرامر اسکول کے زیرِ اہتمام ورلڈ اسپیس ویک 2026 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات نے سائنسی ماڈلز پیش کیے اور مباحثے میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانانِ خاص اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت اور چیئرمین ضلع کونسل گوادر شے مختار تھے۔

مقررین نے کہا کہ ایسی تعلیمی و سائنسی سرگرمیاں طلبہ میں سائنسی شعور، تحقیقی رجحان، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے دلچسپی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور نصابی تعلیم کے ساتھ عملی تجربات اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران سائنسی ماڈلز تیار کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ ماسٹر خدا بخش ہاشم، جنرل سیکرٹری بہرام بلوچ، سینئر نائب صدر مجید عبداللہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

آخر میں آر سی ڈی کونسل کے صدر حاجی عبدالغنی نوازش نے مہمانوں، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں سائنسی علوم کے فروغ، تحقیق کی حوصلہ افزائی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

گوادر: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کر رہی ہیں
گوادر: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کر رہی ہیں
گوادر: ضلع کونسل کے چیئرمین شے مختار گوادر گرامر اسکول کے زیر اہتمام ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
گوادر: ضلع کونسل کے چیئرمین شے مختار گوادر گرامر اسکول کے زیر اہتمام ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
گوادر: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر نصیر احمد بلوچ ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب کے موقع پر گوادر گرامر اسکول میں اسپیس کوئز کی فاتح طالبہ کو سرٹیفکیٹ پیش کر رہے ہیں
گوادر: پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر نصیر احمد بلوچ ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب کے موقع پر گوادر گرامر اسکول میں اسپیس کوئز کی فاتح طالبہ کو سرٹیفکیٹ پیش کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: