رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
آئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریب
صفحہ اول› بلوچستان ›شیرانی

شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے مانی خواہ میں بینظیر کسان کارڈ کا افتتاح کر دیا

شیرانی: ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے مانی خواہ میں بینظیر کسان کارڈ کا افتتاح کر دیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

شیرانی: ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ کاکڑ نے مانی خواہ میں بینظیر کسان کارڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت امیر شاہ شیرانی، اسسٹنٹ کمشنر گل نواز، اسسٹنٹ کمشنر حبیب الرحمان ناصر، زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صبا خان شیرانی سمیت مختلف محکموں کے افسران، زمینداران اور کسانوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت اور دیہی آبادی کے روزگار میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ کسان ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ کسانوں کو جدید زرعی سہولیات، ضروری وسائل اور بروقت معاونت کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بینظیر کسان کارڈ کے اجرا کو کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی بہتری کی جانب اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں تک زرعی سہولیات اور معاونت کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسانوں کو کسان کارڈ کے طریقہ کار، رجسٹریشن اور دستیاب سہولیات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق کاشتکار اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع شیرانی میں زراعت کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط روابط اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں، کسانوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت امیر شاہ شیرانی نے ضلع میں زرعی سرگرمیوں، کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور کسان کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ کسانوں کی رہنمائی اور انہیں جدید زرعی طریقوں سے روشناس کرانے کے لیے محکمہ زراعت کے اقدامات جاری ہیں۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندگان اور دیگر شرکاء نے بھی کسانوں کے مسائل اور زرعی شعبے کی ضروریات پر خیالات کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر کلیم اللہ کاکڑ نے عزم ظاہر کیا کہ ضلع شیرانی میں زراعت کے فروغ، کسانوں کی سہولت اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان