رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی کا ٹیچنگ ہسپتال تربت کا اچانک دورہ، او پی ڈی میں ڈاکٹرز کی حاضری کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی کا ٹیچنگ ہسپتال تربت کا اچانک دورہ، او پی ڈی میں ڈاکٹرز کی حاضری کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محسن منیر بلیدی اور ویکسینیشن کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبداللطیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک او پی ڈی میں تمام ڈاکٹرز کی موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بروقت علاج ملے۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کو مقررہ اوقات میں مکمل وردی کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی اور راہداریوں کو صاف رکھنے اور صفائی کے عملے کی حاضری یقینی بنانے کا کہا۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت ہسپتال کے انتظامی مسائل پر بریفنگ دی، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ ان مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا اور حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

تربت: اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت میں بریفنگ دی جا رہی ہے
تربت: اسسٹنٹ کمشنر ابوبکر میروانی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت میں بریفنگ دی جا رہی ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان