بروری میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف بڑی کارروائی، 13 افراد گرفتار

کوئٹہ: صوبائی محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹس اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف سخت اور وسیع پیمانے پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں قائم کرش پلانٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور عدالتی احکامات اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پلانٹس کے خلاف متعدد مقامات پر سخت اقدامات کیے گئے، جبکہ 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کاشف امر نے کہا کہ یہ کارروائی محکمہ داخلہ کے نوٹس اور عدالتی احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے اور کسی فرد یا ادارے کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کرش پلانٹس قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور گرد و غبار میں اضافے سمیت عوامی صحت کے مسائل بھی پیدا کرتے ہیں، اس لیے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











