رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

گوادر: 21 تا 24 ستمبر انسدادِ پولیو مہم میں 35 ہزار 664 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

گوادر: 21 تا 24 ستمبر انسدادِ پولیو مہم میں 35 ہزار 664 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف، ڈپٹی کمشنر کی ہدایات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع گوادر میں پانچ سال تک عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے، اور تمام متعلقہ ادارے مؤثر رابطہ کاری، نگرانی اور بروقت اقدامات کے ذریعے مہم کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے والدین، اساتذہ اور علمائے کرام سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں 21 تا 24 ستمبر 2026 جاری رہنے والی مہم کے انتظامات، مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تشکیل، لاجسٹکس اور بچوں کی کوریج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر، ایم ایس میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد بلوچ، ڈپٹی ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر فاروق اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع گوادر میں پانچ سال تک عمر کے 35 ہزار 664 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 166 موبائل ٹیمیں، 20 سپروائزرز، 38 ایریا انچارجز، 29 فکسڈ سینٹرز اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس کے ذریعے بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مہم کی مؤثر تیاری کے لیے مائیکرو پلاننگ، ٹیموں کی تربیت، ویکسین و ضروری سامان کی فراہمی اور کمیونٹی موبلائزیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مہم کے دوران یونین کونسل، تحصیل اور ضلعی سطح پر روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ رہ جانے والے بچوں کی فوری کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ قومی انسدادِ پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ قومی انسدادِ پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان