رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرصدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ ریویو میٹنگلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی تعلیمی گروپ کا اجلاس، بند اسکولوں کی فوری بحالی کی ہدایتکوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کا اعلان، پہلے روز 791 کالز پر مفت طبی مشاورتچمن: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس، ماسٹر پلان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا جائزہنصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی میں ماہانہ ہیلتھ ریویو کانفرنس، ای پی آئی اور خسرہ و روبیلا مہم کا جائزہ، ڈی سی کی ہدایات

ہرنائی: ضلع ہرنائی میں عوامی صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور متعدی بیماریوں کے خلاف جاری مہمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ ہیلتھ ریویو کانفرنس منعقد کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کے زیرِ اہتمام اس کانفرنس میں محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران، پروگرام مینیجرز اور ڈسٹرکٹ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ضلع بھر میں صحت کی خدمات، جاری مہمات اور درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بچوں کو موذی بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی معمول کی مہم (EPI) کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور دور دراز علاقوں تک اس کی رسائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

خسرہ اور روبیلا کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باقی ماندہ بچوں کو کوریج میں لانے کے لیے حتمی حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔ گھر گھر آگاہی اور ویکسینیشن مہمات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی فعال شمولیت کو سراہا گیا اور ان کے فیلڈ کام کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

بنیادی مراکزِ صحت کو درپیش انتظامی مسائل، ادویات کی فراہمی اور لاجسٹکس کے چیلنجز پر کھل کر بات کی گئی اور ان کے فوری تدارک کے احکامات جاری کیے گئے۔ اختتام پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی تعاون مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تاکہ ہرنائی کے ہر شہری تک معیاری اور بنیادی صحت کی سہولیات بلاتعطل پہنچ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان