رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

گوادر میں معذوری سرٹیفکیٹس کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس، 37 کیسز منظور اور 5 مسترد

گوادر میں معذوری سرٹیفکیٹس کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس، 37 کیسز منظور اور 5 مسترد
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: محکمہ سوشل ویلفیئر گوادر کے زیرِ اہتمام افرادِ باہمی معذوری کی رجسٹریشن اور معذوری سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے ماہانہ میڈیکل بورڈ کا اجلاس میر عبدالغفور کلمتی ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کی، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گوادر میر جان بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ محکمہ صحت، محکمہ سوشل ویلفیئر اور میڈیکل سوشل سروسز سنٹر گوادر کے افسران، طبی ماہرین اور دیگر عملہ بھی شریک ہوا۔

بورڈ نے موصولہ درخواستوں کا طبی اصولوں اور مقررہ معیار کے مطابق جائزہ لیا اور درخواست گزاروں کا طبی معائنہ کیا۔ بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 47 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 41 درخواست گزار بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔ معائنے اور جانچ پڑتال کے بعد 37 کیسز سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے منظور کیے گئے، 2 کیسز مزید طبی تحقیقات کے لیے ریفر کیے گئے اور 5 کیسز مقررہ طبی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد ہوئے، جبکہ 6 درخواست گزار پیش نہیں ہوئے۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹس کے اجراء کا عمل شفاف، میرٹ پر اور مقررہ طبی اصولوں کے مطابق جاری رکھا جائے تاکہ مستحق افراد کو بروقت سرٹیفکیٹس کے ساتھ حکومت کی سہولیات اور سماجی تحفظ تک رسائی حاصل ہو۔

ڈاکٹر حفیظ بلوچ نے کہا کہ مستحق افراد کو طبی معائنے اور معذوری کی تشخیص کی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت باہمی رابطے سے رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر شئے سعید، سوشل ویلفیئر آفیسر میڈیکل سوشل سروسز سنٹر گوادر عبیداللہ اور متعلقہ اسٹاف بھی شریک تھے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: