رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

گوادر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس، ملا فاضل چوک پر جلسے سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا خطاب

گوادر میں عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس، ملا فاضل چوک پر جلسے سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا خطاب
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گوادر میں پُرجوش اور روح پرور جلوس نکالا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس موسیٰ موڑ سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ملا فاضل چوک پہنچا، جہاں جلسہ منعقد ہوا۔

شرکاء نے نعتیں اور درود و سلام پیش کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

جلسے سے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، رواداری، اخوت اور بھائی چارے کا بہترین عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کامیابی کے لیے سیرتِ رسول ﷺ اور سنتِ مبارکہ کو اپنی زندگی کا عملی حصہ بنانا ہوگا۔

جشنِ میلاد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جلوس کے روٹ اور جلسہ گاہ کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان