رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج: زرغون روڈ ایک ماہ اور سریاب سروس روڈ دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج: زرغون روڈ ایک ماہ اور سریاب سروس روڈ دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیشرفت، فنڈز کی فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی محمد عابد اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی نے جاری منصوبوں پر کام کی پیشرفت، فنڈز کی فراہمی اور درپیش رکاوٹوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور کوئٹہ کو جدید اور بہتر شہر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام جاری اور نئے منصوبوں کی گوگل میپ کے ذریعے واضح نشاندہی پیش کی جائے تاکہ ہر منصوبے کی صورتحال، محل وقوع اور پیشرفت کا مؤثر جائزہ لیا جا سکے۔

زرغون روڈ اور سریاب سروس روڈ کی ڈیڈ لائن

کمشنر نے خصوصی ہدایت کی کہ ہاکی چوک سے اکرم ہسپتال تک زرغون روڈ کی تعمیر ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائے تاکہ منصوبے کا بروقت افتتاح ممکن ہو، جبکہ سریاب سروس روڈ کا کام دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔ سریاب روڈ پر مساجد سے متعلق مسئلے پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کو متعلقہ افراد سے رابطہ کرکے قابل عمل اور قابل قبول حل تلاش کرنے کی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی کام میں مزید تاخیر نہ ہو۔

اجلاس میں اسپنی سبزل انڈر پاس کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کو اب تک کے اقدامات کا جائزہ لے کر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی منصوبوں کے معیار، رفتار اور مقررہ مدت میں تکمیل کی نگرانی کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے کا کہا۔

اجلاس کو نئی اسکیموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جن میں ایئرپورٹ روڈ فلائی اوور، سریاب روڈ فلائی اوور، ایئرپورٹ روڈ پیڈسٹرین برج، ایئرپورٹ روڈ پر زیر زمین کیبلز کی تنصیب اور اے جی آفس کے لیے پارکنگ پلازہ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ٹریفک مسائل کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، رکاوٹیں فوری دور کرکے کام کی رفتار تیز کی جائے اور مسلسل نگرانی و باہمی رابطے کے ذریعے پیکج کے ثمرات جلد از جلد شہریوں تک پہنچائے جائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان