رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: عوامی حلقوں کا ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور بھرتیوں کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اور مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہبارکھان: پی پی ایچ آئی کی ”صحت دہلیز“ ایپ سے گھر بیٹھے آن لائن طبی مشورہ ممکن، ڈسٹرکٹ منیجر غلام رسولسیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی بخاری کا کوئٹہ کے بی اے مال میں محکمے کے آگاہی اسٹال کا دورہزیارت ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت بابِ زیارت، اسکولوں، سڑکوں اور واٹر سپلائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاریکوئٹہ: چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس، ماحولیاتی نمونے منفیکوئٹہ: ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی کا کلی شابو میں ادارہ برائے خصوصی بچوں کا دورہبارکھان: ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ایم سی ایچ سنٹر کا اچانک دورہدکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرصدارت پی پی ایچ آئی کی ماہانہ ریویو میٹنگلورالائی: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ضلعی تعلیمی گروپ کا اجلاس، بند اسکولوں کی فوری بحالی کی ہدایتکوئٹہ: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کا اعلان، پہلے روز 791 کالز پر مفت طبی مشاورتچمن: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ، لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس، ماسٹر پلان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا جائزہنصیرآباد: اُستا محمد میں ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی صدارت میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں آگاہی اجلاس
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کا ڈسٹرکٹ لائبریری کا دورہ، کھلی کچہری کے بعد بجلی اور پنکھے بحال

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کا ڈسٹرکٹ لائبریری کا دورہ، کھلی کچہری کے بعد بجلی اور پنکھے بحال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ڈسٹرکٹ لائبریری کا دورہ کیا اور مطالعے کے لیے آنے والے طلبہ سے ملاقات کر کے سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

گزشتہ دنوں کھلی کچہری میں لائبریری سے مستفید ہونے والے طلبہ نے ڈپٹی کمشنر کو بجلی کی عدم دستیابی، پنکھوں کی کمی اور دیگر سہولیات نہ ہونے سے آگاہ کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر لائبریری میں بجلی بحال، پنکھے نصب اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ طلبہ نے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر سے لائبریری کے دورے کی درخواست بھی کی تھی۔

طلبہ نے بنیادی سہولیات کی فوری بحالی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بروقت اقدامات سے انہیں مطالعے کا بہتر ماحول میسر آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے اور ملک کی ترقی ممکن نہیں، لائبریریاں علم کا خزانہ ہیں، طلبہ ان سے بھرپور استفادہ کریں اور مطالعے کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا مستقبل ہے اور طلبہ کے جائز مسائل کے حل اور تعلیمی اداروں و لائبریریوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان