ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کا BSDI منصوبوں کا دورہ، ایکسین بلڈنگ کی کارکردگی کی تعریف

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں پر کام کا معیار برقرار رکھنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر ایکسین بلڈنگ جعفر خان زرکون کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے تعمیراتی کاموں کی باقاعدہ نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار اور تکنیکی تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے، معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
فضل الرحمن کبدانی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور ضلع میں تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے، اس لیے متعلقہ محکمے منصوبوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











