چمن میں 21 ستمبر سے خصوصی انسداد پولیو مہم، عمائدینِ شہر کے لیے آگاہی پروگرام منعقد

چمن: ڈی ایچ او آفس چمن میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے عمائدینِ شہر کے لیے آگاہی پروگرام منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر اسد صافی، ضلعی پولیو افسر محمد اشرف اچکزئی، قبائلی رہنما ملک عبدالخالق اچکزئی اور ڈاکٹر نادر اچکزئی نے شرکت کی اور شرکاء کو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
مقررین نے عمائدین پر زور دیا کہ وہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کریں اور والدین کو پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو قطرے لازمی پلانے کی ترغیب دیں۔ حکام کے مطابق خصوصی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
عمائدینِ شہر نے مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون اور عوامی آگاہی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











