رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

پسنی کے گرلز مڈل اسکول حیدر گوٹھ میں سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم، طالبات کے تخلیقی ماڈلز

پسنی کے گرلز مڈل اسکول حیدر گوٹھ میں سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم، طالبات کے تخلیقی ماڈلز
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

پسنی: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حیدر گوٹھ پسنی میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے سائنس فیسٹیول 2026 اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور حصہ لیا۔

سائنس فیسٹیول میں جماعت پنجم تا ہشتم کی طالبات نے کباڑ اور ویسٹ میٹریل کو کارآمد بناتے ہوئے مختلف سائنسی تصورات پر مبنی تخلیقی ماڈلز پیش کیے۔ اس موقع پر "سوال پوچھنا ہی سائنس ہے" کا پیغام نمایاں کیا گیا، جس کا مقصد طالبات میں تجسس، تحقیق اور سائنسی سوچ کو فروغ دینا تھا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

دریں اثنا اسکول ٹیچر سمیرہ کی زیرِ نگرانی اور چیمپئن کلب کے تعاون سے اسکول میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس میں پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگائے گئے اور طالبات کو اپنے لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور آبیاری کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔

اسکول انتظامیہ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ حیدر گوٹھ کی طالبات کسی سے کم نہیں، اور سائنس، تخلیقی سرگرمیوں اور ماحول دوست اقدامات میں ان کی شرکت ان کی صلاحیتوں اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ انتظامیہ نے اساتذہ کی کاوشوں کو بھی سراہا جنہوں نے طالبات کو محنت، تحقیق اور آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

پسنی گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حیدر گوٹھ میں شجرکاری مہم میں طالبات پودا لگا رہی ہیں
پسنی گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حیدر گوٹھ میں شجرکاری مہم میں طالبات پودا لگا رہی ہیں
پسنی گورنمنٹ مڈل اسکول حیدر گوٹھ میں سائنس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی جا رہی ہیں
پسنی گورنمنٹ مڈل اسکول حیدر گوٹھ میں سائنس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کی جا رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: