رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

نصیر آباد: ڈی ایچ او کی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کو بریفنگ، بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں حاضری کی نگرانی

نصیر آباد: ڈی ایچ او کی ڈپٹی کمشنر وریندر لعل کو بریفنگ، بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں حاضری کی نگرانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیر آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد وریندر لعل کو ضلع بھر میں صحت عامہ کی صورتحال اور عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت (BHU) اور دیہی مراکز صحت (RHC) عوام کو ان کے گھروں کے قریب معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان مراکز میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی باقاعدہ حاضری یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ دیہی علاقوں اور گوٹھوں کے مکین بلا تعطل طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور اچانک دورے کیے جاتے ہیں، جبکہ مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی اور ان کے ریکارڈ کی بھی مسلسل جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری علاج مل سکے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں بھی طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری یقینی بنانے اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان