میر کلمتی اسپورٹس فیسٹیول: بوائز ہائی اسکول جدید گوادر کی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں ٹی پارٹی

گوادر: محکمہ تعلیم گوادر اور میر عبدالغفور کلمتی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے میر ارشد کلمتی اور میر فٹبال اکیڈمی گوادر کے زیرِ اہتمام جاری میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 میں شاندار کارکردگی دکھانے والی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جدید گوادر کی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں ہیڈ ماسٹر طارق محمود اور اسکول اسٹاف کی جانب سے پرتکلف ٹی پارٹی دی گئی۔
فیسٹیول کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت مسابقت کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ تقریب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
ہیڈ ماسٹر طارق محمود نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی صحت کے ساتھ ان میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پروان چڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کی مسلسل محنت، عزم اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے اور اسکول انتظامیہ آئندہ بھی نصابی اور کھیلوں سمیت تمام مثبت سرگرمیوں میں طلبہ کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔ اس موقع پر اساتذہ نے بھی کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











