رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ

میئر تربت بلخ شیر قاضی کا شمالی چاہسر کا دورہ، جامع مسجد گلی میں ٹف ٹائلز کے کام کا معائنہ

میئر تربت بلخ شیر قاضی کا شمالی چاہسر کا دورہ، جامع مسجد گلی میں ٹف ٹائلز کے کام کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تربت: میئر میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے پیر کے روز شمالی چاہسر کا دورہ کر کے میونسپل کارپوریشن کے فنڈز سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جامع مسجد گلی میں ٹف ٹائلز بچھانے کے منصوبے سمیت دیگر جاری اسکیموں کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میئر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

دورے کے دوران علاقے کے کونسلرز، نیشنل پارٹی کے کارکنان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں، جنہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے شہری مسائل کے حل کے لیے میئر کے اقدامات کی تعریف کی۔

علاقہ مکینوں نے میئر سے ملاقات میں کہا کہ شمالی چاہسر اور شہر کے دیگر دور افتادہ علاقے، جو ماضی میں نظرانداز ہوتے رہے، اب ترقیاتی سرگرمیوں کا مرکز بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات مقامی آبادی کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔

میئر بلخ شیر قاضی نے عوام، کونسلرز اور سیاسی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ میونسپل کارپوریشن کے وسائل محدود ہیں تاہم عوام کی خدمت کا جذبہ غیر محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ہی ان کی طاقت ہے، اور وہ دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے ہر علاقے میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کے تسلسل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: