رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

مکہ مکرمہ کی مسجد میں نازیبا حرکات پر خاتون سمیت دو بنگلادیشی افراد کو سزائے موت

مکہ مکرمہ کی مسجد میں نازیبا حرکات پر خاتون سمیت دو بنگلادیشی افراد کو سزائے موت
فائل فوٹو: مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

ریاض: سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی مسجد کے اندر نازیبا حرکات کے الزام میں خاتون سمیت دو بنگلادیشی افراد کو سزائے موت دے دی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں افراد کو مکہ ریجن میں سزائے موت دی گئی۔ وزارتِ داخلہ نے ان کی شناخت نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے ناموں سے کی ہے۔

مقدمے کی تفصیل

وزارتِ داخلہ کے مطابق سعودی سیکیورٹی حکام نے دونوں افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں ان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے اور مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بیان کے مطابق عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی۔ وزارتِ داخلہ نے جرم کی سنگینی اور وقت و مقام کی حرمت کی خلاف ورزی کو سزا کی وجہ قرار دیا۔ دونوں مجرمان کو 14 اکتوبر کو مکہ ریجن میں سزائے موت دی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے بیان میں مسجد کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی گرفتاریوں کی تاریخ بتائی ہے۔

بنگلادیشی مشن کا رابطہ

ادھر سزاؤں پر عمل درآمد سے قبل اطلاع نہ دیے جانے کے معاملے پر جدہ میں بنگلادیشی سفارتی مشن نے سعودی وزارتِ خارجہ سے باضابطہ طور پر رجوع کیا ہے۔

قونصل خانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارت نے قونصل خانے کو پہلے سے مطلع نہیں کیا تھا۔ عہدیدار کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کو ایک سفارتی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں معاملے کی باضابطہ تصدیق کی درخواست کی گئی ہے۔

موضوعات: