رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

مچھ کول فیلڈ میں مائن سیفٹی ورکشاپ: کان مالکان اور منیجرز کو حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کی تربیت

مچھ کول فیلڈ میں مائن سیفٹی ورکشاپ: کان مالکان اور منیجرز کو حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کی تربیت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

مچھ: انسپکٹوریٹ آف مائنز مچھ میں 25 اگست 2026 کو مچھ کول فیلڈ میں مائن سیفٹی قوانین کے مؤثر نفاذ، کان کنوں کے تحفظ اور حفاظتی معیار میں مزید بہتری کے حوالے سے مائن مالکان، مائن منیجرز، مائن سرداروں، ریزنگ کنٹریکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی، الیکٹرک انسپکٹر آف مائنز مچھ عارف حسین عمرانی اور جونیئر انسپکٹر آف مائنز مچھ محمد اسامہ نے شرکاء کو مائن سیفٹی قوانین، حفاظتی انتظامات، برقی تحفظ اور کان کنوں کے تحفظ سے متعلق قانونی تقاضوں پر تفصیلی بریفنگ اور تربیت فراہم کی۔

اس موقع پر مچھ کول فیلڈ میں حفاظتی انتظامات، کان کنوں کی حاضری اور ریکارڈ، صحت و طبی سہولیات، مناسب وینٹیلیشن، برقی نظام کی حفاظت، ریسکیو سہولیات، فرسٹ ایڈ، حفاظتی آلات کی دستیابی، مائن انسپکشن اور تربیت یافتہ افرادی قوت سمیت دیگر قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ورکشاپ میں زور دیا گیا کہ مائن مالکان، منیجرز اور دیگر ذمہ داران حفاظتی قوانین اور محکمہ مائنز کے قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، جن میں کارکنوں کی باقاعدہ سیفٹی ٹریننگ، حاضری و ریکارڈ کی درستگی، صحت و صفائی کے انتظامات، مناسب حفاظتی آلات کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال کے لیے ریسکیو سہولیات شامل ہیں۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ مؤثر حفاظتی انتظامات اور قوانین پر عملدرآمد سے کان کنی کے دوران حادثات کی روک تھام، قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اور کان کنوں کے لیے محفوظ، صحت مند اور بہتر کام کا ماحول ممکن ہے۔ ورکشاپ کا مقصد مائنز میں حفاظتی کلچر کو فروغ دینا اور کان کنوں کے تحفظ کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔

مچھ: انسپکٹوریٹ آف مائنز مچھ میں انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی کا تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو
مچھ: انسپکٹوریٹ آف مائنز مچھ میں انسپکٹر آف مائنز مچھ قربان علی عمرانی کا تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: