رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
بیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند

مولانا فضل الرحمن کو القابات سے پکارنے والوں کی وکالت زیب نہیں دیتی: دانیال چوہدری

مولانا فضل الرحمن کو القابات سے پکارنے والوں کی وکالت زیب نہیں دیتی: دانیال چوہدری
فائل فوٹو: بیرسٹر دانیال چوہدری — تصویر: بشکریہ app.com.pk

اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ایک زیرک سیاستدان ہیں، تاہم جو لوگ ماضی میں انہیں چور، ڈاکو اور ڈیزل جیسے القابات سے پکارتے رہے، آج ان کی وکالت کرنا مولانا فضل الرحمن کو زیب نہیں دیتا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اور ماضی کے بیانات کو نظرانداز کر کے سیاسی مؤقف اختیار کرنے سے قبل سابقہ رویوں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور انہیں سیاسی معاملات میں اپنے مؤقف کا تعین کرتے ہوئے اس امر کو بھی دیکھنا چاہیے کہ ماضی میں ان کے بارے میں کیا زبان استعمال کی جاتی رہی ہے۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ جو سیاسی عناصر ماضی میں مولانا فضل الرحمن پر سخت تنقید کرتے رہے، ان کے حق میں آج مؤقف اختیار کرنے پر سیاسی تضاد کا سوال پیدا ہوتا ہے۔