موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ، پانی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

موسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خجک نے بی ایس ڈی آئی کے تحت واٹر سپلائی اسکیم محلہ مدرسہ مصباح العلوم، نیو بازار کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اسکیم پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ محلے کے مکینوں کو پینے کے پانی کی بلاتعطل اور بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











