رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

فیفا کا فٹبال کی ترقی کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کے فنڈز کا منصوبہ، پاکستان کو بھی حصہ ملے گا

فیفا کا فٹبال کی ترقی کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کے فنڈز کا منصوبہ، پاکستان کو بھی حصہ ملے گا
فائل فوٹو: زیورخ میں فیفا کا صدر دفتر — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

لندن: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ تجارتی کامیابی کے بعد فٹبال کی ترقی کے لیے فنڈز بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیفا نے دنیا بھر میں فٹبال کی ترقی کے لیے 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت 211 رکن ممالک کو فی کس ڈھائی کروڑ ڈالر تک فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ 2027 سے 2030 کے دوران مجوزہ فنڈنگ دگنی سے زیادہ کی جائے گی۔

مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت تمام 211 رکن ممالک کو اضافی فنڈز مل سکیں گے۔

منظوری اور ترجیحات

نئے فنڈنگ منصوبے کی حتمی منظوری مارچ 2027 میں فیفا کانگریس سے مشروط ہوگی، جبکہ فیفا کونسل دسمبر 2026 کے اجلاس میں تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

فنڈز کی تقسیم میں خواتین اور نوجوانوں کے فٹبال اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ فیفا نے ہنگامی حالات کے لیے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے ذخائر برقرار رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔

انفینٹینو کی معافی

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے متنازع فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے پر غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مستقل طور پر واپس لے لیا گیا ہے اور کسی بھی شکل میں دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیفا کے فنڈز اس کے 211 رکن ممالک کی ملکیت ہیں، اور گزشتہ دس سال میں فی رکن ملک فنڈنگ 10 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق فٹبال سب کے لیے اور ہر جگہ ہے۔

فیفا کونسل نے تنظیمی گورننس میں ممکنہ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا پیس پرائز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری متعلقہ کمیٹی کو سونپی گئی ہے، اور اس پر فیصلہ دسمبر کے کونسل اجلاس میں ہوگا۔

کونسل نے کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ امریکی فٹبالر فولارین بالوگن کی ایک میچ کی معطلی مشروط طور پر مؤخر کیے جانے کے بعد تادیبی قوانین کا جائزہ لیا جائے گا۔ فیفا کی قانونی کمیٹی دسمبر کے اجلاس میں اس بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

موضوعات: