رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے وفد کی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ملاقات، 3 ستمبر کو سربندن کانفرنس کی دعوت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے وفد کی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ملاقات، 3 ستمبر کو سربندن کانفرنس کی دعوت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مفتی عبدالغنی، مفتی عبداللطیف، مفتی یاسین، مفتی تیمور اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔

ملاقات میں عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، دینی و دعوتی سرگرمیوں اور آئندہ پروگراموں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے مولانا ہدایت الرحمٰن کو 3 ستمبر کو سربندن میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور عقیدۂ ختم نبوت سے متعلق خوبصورت خطاطی پر مشتمل پورٹریٹ بطور تحفہ پیش کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے مجلس کی دینی و دعوتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے علمی، دینی اور پرامن جدوجہد قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے وفد کی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کا وفد ملاقات کر رہا ہے
گوادر: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کا وفد ملاقات کر رہا ہے

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: