رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

شیعہ کانفرنس وفد کی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات، ہزارہ ٹاؤن میں منشیات اور شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم

شیعہ کانفرنس وفد کی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات، ہزارہ ٹاؤن میں منشیات اور شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی، جس میں زائرین کی نقل و حرکت اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سمیت مختلف عوامی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وفد نے بزنس ویزا پر سفر کرنے والے افراد کو پاکستان ہاؤس میں روکنے کے معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے مشکلات کے فوری ازالے کی درخواست کی۔ وفد نے علمدار روڈ پر دو سے تین ماہ سے خراب ٹیوب ویل کی مرمت، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی ماحول کی بہتری، پولیو مہم میں متعلقہ علاقوں کے مقامی افراد کو ٹیموں میں شامل کرنے اور ہزارہ ٹاؤن میں منشیات، شیشہ پوائنٹس اور حقہ خانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

کمشنر ذیشان لاشاری نے یقین دہانی کرائی کہ بزنس ویزا پر سفر کرنے والوں کی مشکلات کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا، اور علمدار روڈ کے خراب ٹیوب ویل کی مرمت کے لیے واسا سے رابطے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی سہولیات کے لیے متعلقہ ڈائریکٹرز کو مراسلے بھیجنے کا فیصلہ کیا اور پولیو ٹیموں میں مقامی افراد کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کو ہزارہ ٹاؤن میں منشیات کے خلاف سخت کارروائی اور شیشہ پوائنٹس و حقہ خانوں کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان