رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سوراب: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت نجی اسکولوں کے سربراہان کا اجلاس، سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت نجی اسکولوں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بلوچ، ڈی او ای سوراب، مختلف میل و فیمیل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت وینس، جھالاوان، سن شائین، اسلامیہ، اینگلوفائل، اقراء اور دیگر نجی اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

درپیش مسائل اور تجاویز

اسکول سربراہان نے اپنے اداروں کو درپیش مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اینگلوفائل، اسلامیہ اور برائٹ بگننگز اسکولوں کے سربراہان نے موسم سرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا۔

جبکہ دیگر اسکولوں کے سربراہان نے داخلہ فیس معاف کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا۔

اسکول سربراہان نے اداروں کے کرایوں، بجلی کے بلوں، رنگ و روغن، فرنیچر اور دیگر اخراجات سمیت تدریسی عملے کی تنخواہوں کے حوالے سے بھی اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے کہا کہ انہوں نے مختلف نجی اسکولوں کے دورے کیے ہیں، جہاں بعض اداروں میں بنیادی سہولیات کی کمی پائی گئی۔

انہوں نے اسکول سربراہان کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بچوں کے لیے مناسب ڈیسک اور بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔

اسکولوں کی عمارتوں، فرنیچر، اسٹاف رومز، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے، تاکہ طلبہ کو صاف ستھرا اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دیگر نجی اسکولوں کے دورے بھی کیے جائیں گے اور فیسوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر مزید اجلاس منعقد کرکے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اشتہار