سوراب میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر

سوراب: ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی بلوچ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، انجمن تاجران اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی مشاورت سے اشیائے خوردونوش کے نئے سرکاری نرخ مقرر کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور تمام دکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
اس موقع پر تاجروں نے بازار میں چوری، بدامنی اور سکیورٹی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل کے حل اور بازار میں مؤثر نگرانی کی یقین دہانی کرائی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











