رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

دکی: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بی ایس ڈی آئی کے تحت آپریشن تھیٹر کی بحالی، ڈپٹی کمشنر کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم

دکی: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بی ایس ڈی آئی کے تحت آپریشن تھیٹر کی بحالی، ڈپٹی کمشنر کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت آپریشن تھیٹر میں جاری تعمیراتی کام اور مشینری کی فراہمی و تنصیب کا تفصیلی معائنہ کیا۔

متعلقہ حکام نے آپریشن تھیٹر کی بحالی، تعمیراتی کام اور طبی مشینری کی تنصیب کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام اور مشینری کی تنصیب ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے تاکہ آپریشن تھیٹر جلد فعال ہو اور مریضوں کو ضروری طبی سہولیات میسر آئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتال کے ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور کام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔ دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کو دستیاب سہولیات اور ہسپتال کے انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے BSDI فیز III کے تحت منظور شدہ پارکنگ شیڈ کے لیے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور موقع کی صورتحال کے مطابق مناسب جگہ کے انتخاب اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ BSDI منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی اور سرکاری اداروں میں خدمات کا معیار بہتر بنانا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان