رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی اور کمانڈر 87 ونگ کا بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے منصوبوں کا معائنہ

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی اور کمانڈر 87 ونگ کا بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے منصوبوں کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال کے ہمراہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام، پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ختمِ نبوت چوک، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور قائداعظم مونومنٹ چوک پر جاری کاموں کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز نے منصوبوں کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور مقررہ مدت پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی اسپیسیفیکیشن اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی صرف تعمیراتی کام مکمل کرنے میں نہیں بلکہ پائیدار اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں ہے۔ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے، کیونکہ BSDI کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی BSDI فیز III کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی BSDI فیز III کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان