رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

خضدار کے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہری، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ اور میجر اسرار نے شکایات سنیں

خضدار کے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہری، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ اور میجر اسرار نے شکایات سنیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری حل اور ضلعی انتظامیہ سے براہِ راست رابطہ مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل ہال خضدار میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ اور قلات سکاؤٹ خضدار کے میجر اسرار نے مشترکہ طور پر کی۔

شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنے مسائل بلاجھجھک تحریری اور زبانی طور پر پیش کیے۔ ان میں تعلیم، پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات میں بہتری، ادویات کی دستیابی، ایمبولینس سروس، فائر بریگیڈ کا قیام، تعلیمی نظام کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، پینے کے پانی کی منصفانہ تقسیم اور امن و امان سمیت دیگر بنیادی مسائل شامل تھے۔

کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی، ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد انور زہری، ایکسیئن پی ایچ ای عبدالرؤف قمبرانی، ایس ڈی او بی اینڈ آر نیاز احمد زہری، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم صدام حسین، ڈپٹی منیجر پی پی ایچ آئی ناصر احمد، انجمن تاجران کے نمائندے محمد اقبال لانگو، ہندو پنچایت کے سیٹھ جواری لال، سنیل کمار اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہان یا نمائندے موجود تھے۔ انہوں نے متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے، جبکہ بعض مسائل فوری کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح سمجھتی ہے اور کھلی کچہریاں عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست اور مؤثر رابطے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

قلات سکاؤٹ کے میجر اسرار نے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت ضلع خضدار میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ کئی دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور عوامی مسائل میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان