رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیر صدارت ڈی سی سی و ڈی آئی سی سی اجلاس، این-70 پر سیکیورٹی سخت

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیر صدارت ڈی سی سی و ڈی آئی سی سی اجلاس، این-70 پر سیکیورٹی سخت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے امن، عوامی تحفظ اور مؤثر طرزِ حکمرانی کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے ماہانہ اجلاس منعقد ہوئے۔

اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، حساس اداروں کے نمائندوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، بین الادارہ تعاون، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور عوامی مفاد کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے باہمی رابطے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے قومی شاہراہ این-70 پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے، مشترکہ گشت بڑھانے، چیکنگ کا نظام مؤثر بنانے اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ شاہراہ استعمال کرنے والے شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول ملے۔

سعید الرحمٰن کاکڑ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں پائیدار امن و استحکام تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے باہمی تعاون، پیشہ ورانہ انداز اور بروقت اقدامات کے ذریعے امن و امان ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان