رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

بابر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں7 سال بعد واپسی، پہلے میچ میں ناکام

بابر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں7 سال بعد واپسی، پہلے میچ میں ناکام

بابراعظم 7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلنے میدان میں اُترے تھے، ایبٹ آباد میں کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں وہ صرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگز میں بھی بابر اعظم متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

ایبٹ آباد میں او جی ڈی سی ایل اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانے والا میچ ٹائی ہوگیا۔ میدان میں آئے ہزاروں تماشائیوں کو بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کے باعث مایوس لوٹنا پڑا۔

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں آخری سنچری دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بنائی تھی، جہاں انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

2023 کے آغاز سے بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط 30.43 رہی ہے، جو ان کی کیریئر اوسط سے 12.55 رنز کم ہے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے 39 اننگز میں صرف 8 نصف سنچریاں سکور کیں، جبکہ 18 اننگز پر مشتمل ایک مرحلے میں وہ 41 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے تھے۔

البتہ آخری 5 ٹیسٹ میچز میں بابر اعظم نے 4 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔ آخری ٹیسٹ سنچری کے بعد ان کا سب سے بڑا سکور 88 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنایا تھا۔

بابر اعظم کی فارم میں کمی پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع رہی ہے۔ حالیہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نے لارڈز اور ایجبسٹن میں بابر کی شارٹ بال کے خلاف کمزوری کو ہدف بنایا، بابر انجری کے باعث ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کا حصہ نہیں تھے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی، جب انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے ناردرن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

رواں سیزن میں کئی قومی کھلاڑی پریذیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ اسپیشلسٹس کے لیے سالانہ کم از کم 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلنا لازمی ہے۔