اورماڑہ میں دکانوں کا معائنہ، اسسٹنٹ کمشنر ماہ نور برکت نے غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے
اورماڑہ: عوامی مفاد اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا اور غیر قانونی سگریٹ سمیت مضرِ صحت اشیاء کی فروخت و دستیابی کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران نشاندہی پر غیر قانونی سگریٹ متعلقہ قانون کے مطابق ضبط کر لیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مضرِ صحت اشیاء، غیر قانونی تمباکو مصنوعات، گٹکا، ماوا اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی صحت اور بالخصوص نوجوان نسل کو مضرِ صحت اشیاء کے نقصانات سے محفوظ رکھنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی اور نگرانی و کارروائی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











