رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد کا نصیرآباد میں بلیک ٹاپ سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد کا نصیرآباد میں بلیک ٹاپ سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران بلیک ٹاپ روڈ رسول بخش بگٹی، بلیک ٹاپ روڈ امام بخش بگٹی، بلیک ٹاپ روڈ شمہ واہ اور بلیک ٹاپ روڈ سلطان کوٹ سمیت اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے معیار کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ شیلٹر لیس بوائز پرائمری سکول گوٹھ دادن خان جھکرانی سمیت دیگر جاری اور مکمل ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں تعمیراتی معیار، استعمال شدہ میٹریل اور کام کی رفتار کو خصوصی طور پر جانچا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا معیار میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ترقیاتی اسکیموں کی شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے عوام کو بہتر سفری سہولیات اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، اس لیے ان کی پائیداری اور معیار پر خصوصی توجہ ناگزیر ہے۔ متعلقہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ہر مرحلے کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچا سکیں۔

نصیرآباد۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ مختلف بلیک ٹاپ روڈز کا جائزہ لے رہے ہیں
نصیرآباد۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ مختلف بلیک ٹاپ روڈز کا جائزہ لے رہے ہیں
نصیرآباد۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ مختلف بلیک ٹاپ روڈز کا جائزہ لے رہے ہیں
نصیرآباد۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد ایس ڈی او بی اینڈ آر سجاد علی عمرانی کے ہمراہ مختلف بلیک ٹاپ روڈز کا جائزہ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: