رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

استا محمد: ڈی سی محمد رمضان پلال کی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور مائیکرو پلانز کی فیلڈ ویلیڈیشن کی ہدایت

استا محمد: ڈی سی محمد رمضان پلال کی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اور مائیکرو پلانز کی فیلڈ ویلیڈیشن کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں، انتظامات اور محکموں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، ڈاکٹر خلیل مستوئی، عالمی ادارہ صحت کے ڈی پی او این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ناصر کاکڑ سمیت محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ گزشتہ مہم کے نتائج، ٹیموں کی کارکردگی، کوریج اور فیلڈ مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور مائیکرو پلانز، ٹیموں کی تشکیل، تربیت، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور حساس علاقوں پر بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں اور فیلڈ ورکرز کے لیے جامع سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان رابطہ کاری مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو پلانز زمینی حقائق کے مطابق ہوں اور ان کی فیلڈ ویلیڈیشن لازمی کرائی جائے تاکہ کوئی علاقہ یا بچہ رہ نہ جائے۔

محمد رمضان پلال نے مسڈ چلڈرن تک دوبارہ رسائی کے لیے خصوصی حکمت عملی، دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ اور ٹیموں کی حاضری و کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان