استا محمد: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری کا مختلف علاقوں میں سولر سسٹم کی فراہمی کا معائنہ
استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں سولر سسٹم کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔
انہوں نے سید یار محمد شاہ محلہ، گوٹھ سیال کوٹ بیرون، کوٹ بابو وانی جمالی، ماجد عمرانی، محمد حسن پندرانی اور فیض اللہ فقیر سمیت دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور سولر سسٹم کی فراہمی کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔
دورے کا مقصد سولر سسٹم کی فراہمی کے عمل اور متعلقہ انتظامات کا جائزہ لینا اور زمینی حقائق کی بنیاد پر درست معلومات پر مبنی رپورٹ مرتب کرنا تھا۔ حکام کے مطابق معائنے کے نتائج اور جمع کردہ معلومات کی روشنی میں تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











