رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

استامحمد ڈی سی سی اجلاس: 30 جولائی تک زیر تعمیر منصوبے مکمل کرنے کا حکم، پولیس و کسٹمز کی غیر حاضری پر برہمی

استامحمد ڈی سی سی اجلاس: 30 جولائی تک زیر تعمیر منصوبے مکمل کرنے کا حکم، پولیس و کسٹمز کی غیر حاضری پر برہمی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استامحمد: ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد رمضان اشتیاق، پرنسپل گرلز کالج استامحمد، پرنسپل بوائز ڈگری کالج استامحمد پروفیسر عبیداللہ خان زہری، ایکسین بلڈنگز، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (PHE)، ایکسین اریگیشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد یاسین جمالی، سی ٹی ڈی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ایجوکیشن آفیسر عبدالکریم مستوئی سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس اور کسٹمز حکام کی عدم شرکت پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ آئندہ ایسے اہم اجلاسوں میں متعلقہ اداروں کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مدارس کی رجسٹریشن، ٹریفک نظام کی بہتری، غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی اور ایرانی پیٹرول کی فروخت و قیمتوں کے تعین سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

محمد رمضان پلال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ایک اہم فورم ہے جہاں ضلع بھر کے جاری اور مجوزہ ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی منظوری اور نگرانی کی جاتی ہے۔ انہوں نے تمام محکموں، خصوصاً پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ 30 جولائی 2026ء تک تمام زیر تعمیر منصوبے ہر صورت مکمل کیے جائیں۔

اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ پر خصوصی غور کیا گیا اور زور دیا گیا کہ منصوبہ اعلیٰ معیار اور منظور شدہ پی سی ون کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید سکیورٹی سہولیات میسر آئیں۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر نے افسران کو اپنے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان