رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

12 ربیع الاول: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس

12 ربیع الاول: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاوّل عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جلوسوں اور دیگر مذہبی پروگراموں کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں جلوسوں کے لیے جامع سکیورٹی پلان، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات اور دیگر ضروری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

جلوسوں کے منتظمین اور میلاد النبی ﷺ کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ پروگرامز اور مجالس مقررہ اوقات میں بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ اجلاس میں پولیس افسران، میلاد النبی ﷺ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور امن و امان اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان