رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نیک محمد کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کا دورہ

جعفرآباد: ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نیک محمد کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کا دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے ویژن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن آفس نصیرآباد نیک محمد نے آج حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے مکمل ہونے والے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد دھنی بخش مگسی نے ان کا استقبال کیا۔ مقامی صحافی اسماعیل جکھرانی، شاہد علی ابڑو اور محمد نواز کھوسہ بھی موجود تھے۔

پریس کلب کی تعمیر اور سہولیات

صدر پریس کلب نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ حادیہ نواز بہرانی نے پریس کلب کی تعمیر کے لیے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی، جس کی بدولت یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی عمارت جدید طرزِ تعمیر اور صحافیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے، جو بلوچستان بھر میں اپنی نوعیت کی ایک بہترین عمارت ہے اور کوئٹہ کے بعد نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

ان کے مطابق پریس کلب کے گراؤنڈ فلور پر پریس کانفرنس ہال، صدر پریس کلب کا دفتر اور دو اضافی کمرے تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ صحافیوں کی رہائش کے لیے بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ فرسٹ فلور پر تین بیڈ رومز تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مہمان صحافیوں کو قیام و طعام کے حوالے سے سہولت میسر آ سکے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

صدر پریس کلب نے مزید بتایا کہ عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے تاہم صحافیوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس وقت سولر سسٹم اور ضروری فرنیچر کی اشد ضرورت ہے، جس کی فراہمی سے پریس کلب کی فعالیت اور افادیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

حکومتی اقدامات اور صحافیوں کی ذمہ داری

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویژنل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد نیک محمد نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل، ان کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کسی بھی ضلع میں صحافیوں کے لیے ایک اہم ادارے کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں صحافی نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ امور انجام دیتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی تعمیر کے دوران سیکرٹری انفارمیشن بلوچستان کی ہدایات پر وقتاً فوقتاً تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا رہا، جبکہ بحیثیت صدر پریس کلب اس منصوبے کی تکمیل میں نہایت اہم کردار ادا کیا گیا۔ انہوں نے اس امر کو سراہا کہ تمام مراحل کی تکمیل کے بعد جعفرآباد کے صحافیوں کو ایک بہترین اور جدید عمارت میسر آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پریس کلب محض ایک سرکاری عمارت یا دفتری جگہ نہیں بلکہ آپ تمام صحافیوں کا مشترکہ گھر ہے، جس کی حفاظت، دیکھ بھال اور اسے فعال رکھنا اب آپ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ عمارت اور اس میں موجود سہولیات کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اسے صحافتی سرگرمیوں، مثبت مکالمے اور عوامی مسائل کی مؤثر نشاندہی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے لیے تعلیم، صحت، مواصلات، آبپاشی، بنیادی سہولیات اور دیگر شعبوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ان منصوبوں اور حکومتی اقدامات کے بارے میں عوام کو بروقت، درست اور مثبت انداز میں آگاہ کرنا صحافیوں کی اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جعفرآباد کے صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

آخر میں انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ نو تعمیر شدہ پریس کلب جعفرآباد صحافتی سرگرمیوں کے فروغ، صحافیوں کے باہمی رابطوں اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔

جعفر آباد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد نیک محمد ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفر آباد کا دورہ کر رہے ہیں (فوٹو ڈی جی پی آر). Sign: PRESIDENT CHAMBER — Three men talk near the President Chamber door during the Deputy Director Information's visit to the District Press Club in Jafarabad.
جعفر آباد۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیر آباد نیک محمد ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفر آباد کا دورہ کر رہے ہیں (فوٹو ڈی جی پی آر). Sign: PRESIDENT CHAMBER — Three men talk near the President Chamber door during the Deputy Director Information's visit to the District Press Club in Jafarabad.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار