ہرنائی میں پولیس کا خصوصی گشت، اہم تنصیبات اور حساس مقامات کا معائنہ
ہرنائی: اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے خصوصی گشت (Special Patrolling) کیا گیا۔
ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جکھرانی کی نگرانی میں تھانہ سٹی ہرنائی کی حدود (AOR) میں آنے والے شہر کے مختلف علاقوں، اہم تجارتی مراکز اور حساس مقامات پر پولیس نفری نے باقاعدہ گشت کیا۔
گشت کے دوران تمام اہم تنصیبات اور حساس پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کڑی نگرانی کی گئی۔
اس خصوصی گشت کا بنیادی مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور عوام میں تحفظ کے احساس کو اجاگر کرنا تھا۔ پورے عمل کے دوران شہریوں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس کے باعث گشت کا مرحلہ انتہائی پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔
ایس پی ہرنائی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، تاکہ عوام بلاخوف و خطر اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔











