رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:42ظہر 12:19عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
بانی پی ٹی آئی سے فالو اپ ملاقات کی اجازت، طبی رپورٹس کا مطالبہپاکستان اور روس کا 2030 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدفوفاقی آئینی عدالت کے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات نمٹائے گئے: چیف جسٹسپیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا، 26 نومبر سے نئی قیمتیںصدر زرداری کی بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون کی پیشکشبی ایل اے میں قیادت کی تبدیلی، رحمان گل عرف مرید نئے سربراہ مقرروزیراعظم کی این سی سی آئی اے کی تنظیمِ نو جلد مکمل کرنے اور زیر التوا مقدمات نمٹانے کی ہدایتٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہبلوچستان کی تمام شاہراہیں 25 نومبر سے تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا فیصلہراولپنڈیز نے میتھیو شارٹ کو پی ایس ایل 12 کے اسکواڈ میں شامل کر لیاٹیکس رعایتوں کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت 2 افسران معطلکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کر لیا

عالیہ بھٹ: ماں بننے کے بعد فلموں میں کام کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی

عالیہ بھٹ: ماں بننے کے بعد فلموں میں کام کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی
فائل فوٹو: عالیہ بھٹ انٹرویو کے دوران — تصویر: بشکریہ webpr.dunyanews.tv

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد پیشہ ورانہ زندگی اور فلموں میں کام کرنے کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے فلموں سے اپنی محبت اور ماں کی ذمے داریوں کے درمیان توازن قائم رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں وہ کام کرنا پسند ہے جس سے انہیں محبت ہے، ساتھ ہی ان لوگوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے جن سے وہ محبت کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماں بننے کے بعد وہ اس حوالے سے زیادہ محتاط ہو گئی ہیں کہ اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں کو کتنا وقت دینا ہے۔ 2022 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد انہوں نے کیریئر کے حوالے سے زیادہ سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا شروع کر دیے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ بچی کی پیدائش کے بعد جب انہوں نے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو اسی وقت واضح کر دیا تھا کہ مہینے میں مخصوص دنوں سے زیادہ کام نہیں کر سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شوٹنگ کے دوران مقام یا روشنی کے انتظامات جیسی کسی خاص صورتِ حال کی وجہ سے وقت میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئے تو وہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ مناسب اوقات کار کو نظر انداز کر دیا جائے۔

اداکارہ نے فلم سازی کے طریقہ کار کو مزید منظم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق شوٹنگ کا واضح شیڈول اور کام کے مقررہ اوقات پروڈکشن کو بہتر بناتے ہیں اور فنکاروں کو پیشہ ورانہ و گھریلو ذمے داریاں پوری کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت پر سیٹ پر پہنچنا، مقررہ وقت پر کام ختم کرنا اور دستیاب وقت میں بہتر انداز سے کام مکمل کرنا زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔

عالیہ نے اعتراف کیا کہ پیشہ ورانہ حیثیت کے باعث پروڈیوسرز زیادہ تعاون کرتے ہیں، تاہم مناسب اوقات کار کی سہولت صرف کامیاب اور معروف اداکاروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ پوری فلم انڈسٹری میں اسے معمول بنایا جانا چاہیے۔

موضوعات:
اشتہار