رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

استامحمد: کلسٹر بجٹ کا معائنہ، شفاف مالی نظام اور جوابدہی کی ہدایت

استامحمد: کلسٹر بجٹ کا معائنہ، شفاف مالی نظام اور جوابدہی کی ہدایت

استامحمد: ڈپٹی کمشنر استامحمد محمدرمضان پلال کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل لاشاری نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رستم خان جمالی کلسٹر بجٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کلسٹر بجٹ کے تحت فراہم کردہ فنڈز، ان کے استعمال، اخراجات کے ریکارڈ اور ترقیاتی و تعلیمی ضروریات کے لیے مختص بجٹ کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام سے بجٹ کے استعمال اور مالی معاملات کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں اور ہدایت کی کہ سرکاری فنڈز مقررہ قواعد و ضوابط اور شفاف مالیاتی نظام کے تحت خرچ کیے جائیں، اور کلسٹر بجٹ کے ہر ایک روپے کا درست اور بامقصد استعمال یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کو فراہم کیے جانے والے فنڈز کا بنیادی مقصد اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی ماحول کی بہتری، طلبا کو بہتر تدریسی سہولیات کی فراہمی اور اداروں کے انتظامی امور کو مؤثر بنانا ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا مالی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے متعلقہ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بجٹ کے تمام اخراجات کا مکمل ریکارڈ، بلز اور ضروری دستاویزات مرتب رکھے جائیں تاکہ مالی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور سرکاری وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی اور انسپیکشن کا عمل جاری رکھے گی۔

اشتہار